8 ستمبر 2026 - 22:40
آبنائے ہرمز میں امریکی دشمن کا ذہین آبدوز شکار ہو گیا

خداوند متعال کی خصوصی توجہ سے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جنگجوؤں نے آج صبح سویرے، ایک پیچیدہ انٹیلی جنس-آپریشنل اقدام کے ذریعے دشت گرد امریکی فوج کے ایک ـ عملے کے بغیر ـ جدیدترین، [ریموٹ کنٹرولڈ] آبدوز کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر پھنسا دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اسی حوالے سے اپنا بیان نمبر 12 جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

﴿وَأُخْرَىٰ تُحِبُّونَهَا نَصْرٌ مِّنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ  وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ﴾

( صف/13)

عزیز ایران کے مبعوث عوام!

خداوند متعال کی خصوصی توجہ سے، سپاہ بحریہ کے جنگجوؤں نے آج صبح سویرے، ایک پیچیدہ معلوماتی-عملیاتی احاطہ کرکے، دہشت گرد امریکی فوج کی جدید ترین ذہین اور بغیر عملے کی آبدوز آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر پھانس کر پکڑ لیا۔

یہ ذہین آبدوز دنیا کی آبدوز ٹیکنالوجی میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو سنہ 2025 میں امریکی دہشت گرد فوج کے بیڑے میں شامل کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اس آبدوز کو مال غنیمت کے طور پر پکڑا گیا ہے اور اس کی تصویریں بھی عنقریب شائع کی جائیں گی۔

اور نصرت صرف خداوند عزیز و حکیم کی طرف سے ہے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

آبنائے ہرمز میں امریکی دشمن کا ذہین آبدوز شکار ہو گیا

آبنائے ہرمز میں امریکی دشمن کا ذہین آبدوز شکار ہو گیا

مال غنیمت بننے والی آبدوز کا مختصر تعارف

امریکی بحریہ کی نئی خودکار آبدوز Dive‑LD

Dive‑LD ایک بڑی خودکار زیرسطحی وسیلہ (Large-Displacement AUV) ہے جسے ابتدائی طور پر Dive Technologies کمپنی نے بنایا تھا اور اس کمپنی کی خریداری کے بعد، اس کی ترقی Anduril Industries میں جاری رہی۔

پہلا یونٹ اپریل ۲۰۲۵ میں امریکی بحریہ کی آبدوز ڈرون یونٹ UUVRON‑1 کو فراہم کی گئی تاکہ آپریشنل حالات میں اس کا جائزہ لیا جا سکے۔

ضروری معلومات؛ Dive‑LD؛ ذہین اور بغیر عملے کی آبدوز

خودکار آبدوز Dive‑LD امریکی کمپنی Anduril Industries کی تیار کردہ ہے، جس کا پہلا نمونہ 2025 میں امریکی بحریہ کے بغیر بغیر عملے کے آبدوز سسٹمز کی یونٹ کو فراہم کیا گیا۔ یہ نظام تقریباً 5٫8 میٹر طویل اور تقریبا تین ٹن وزنی ہے، اور اسے گہرے پانیوں میں طویل مدتی آزاد مشنز کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آبنائے ہرمز میں امریکی دشمن کا ذہین آبدوز شکار ہو گیا

یہ جاننا ضروری ہے کہ Dive‑LD دس دن تک زیرِ آب کام کر سکتی ہے اور بنانے والے کمپنی کے اعلان کردہ کوائف کے مطابق، 6000 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماڈیولر ڈیزائن اور تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کردہ اجزاء، مختلف اقسام کے سینسرز اور مشن کے لئے ضروری سازوسامان کی فوری تنصیب کو ممکن بنا دیتے ہیں۔

آبدوز سراغرسانی اور نگرانی، سمندری تہہ کا نقشہ بنانا، بارودی سرنگوں کا پتہ لگانا، سمندری کیبلز اور پائپ لائنوں کی جانچ، زیرِ آب اہداف کو نشانہ بنانے میں معاونت، اور معلومات کی ترسیل اس کے اہم ترین ممکنہ مشنز میں شامل ہیں۔

Dive‑LD کی اصل خوبی خودمختاری، آپریشنل برداشت، اور مشن کی تبدیلی کی صلاحیت کا مجموعہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha